
lirik lagu mehek ali - dua-e-reem
[part 1: a conditioning prayer]
لب پہ آوے ہے
لب پہ آوے ہے دعا بن کے تمنا میری
(لب پہ آوے ہے دعا بن کے تمنا میری)
زندگی امّاں کی صورت ہو خُدایا میری
(زندگی امّاں کی صورت ہو خُدایا میری)
میرا ایمان ہو شوہر کی طاعت کرنا
(میرا ایمان ہو شوہر کی طاعت کرنا)
اُن کی صورت کی
اُن کی صورت کی، نہ سیرت کی شکایت کرنا
(اُن کی صورت کی، نہ سیرت کی شکایت کرنا)
گھر میں اگر اُن کے بھٹکنے سے اندھیرا ہو جاوے
(گھر میں اگر اُن کے بھٹکنے سے اندھیرا ہو جاوے)
نیکیاں میری
نیکیاں میری چمکنے سے اُجالا ہو جاوے
(نیکیاں میری چمکنے سے اُجالا ہو جاوے)
دھمکیاں دے تو تسلّی ہو کہ تھپڑ نہ پڑا
(دھمکیاں دے تو تسلّی ہو کہ تھپڑ نہ پڑا)
پڑے تھپڑ تو
پڑے تھپڑ تو کروں شکر کہ جوتا نہ ہوا
(پڑے تھپڑ تو کروں شکر کہ جوتا نہ ہوا)
او میرا کام نصیبوں کی ملامت کرنا
(او میرا کام نصیبوں کی ملامت کرنا)
بیویوں کو نہیں
بیویوں کو نہیں بھاوے ہے بغاوت کرنا
(بیویوں کو نہیں بھاوے ہے بغاوت کرنا)
میرے اللہ لڑائی سے بچانا مجھ کو
(میرے اللہ لڑائی سے بچانا مجھ کو)
مسکرانا
مسکرانا گالیاں کھا کے سکھانا مجھ کو
(مسکرانا گالیاں کھا کے سکھانا مجھ کو)
[part 2: the progressive prayer]
لب پہ آتی ہے
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
(لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری)
گھر تو اُن کا ہو حکومت ہو خدایا میری
(گھر تو اُن کا ہو حکومت ہو خدایا میری)
میں اگر بتی بجھاؤں کہ اندھیرا ہو جائے
(میں اگر بتی بجھاؤں کہ اندھیرا ہو جائے)
میں ہی بتی کو جلاؤں کہ اُجالا ہو جائے
(میں ہی بتی کو جلاؤں کہ اُجالا ہو جائے)
میرا ایمان ہو شوہر سے محبت کرنا
(میرا ایمان ہو شوہر سے محبت کرنا)
نہ اطاعت، نہ غلامی، نہ عبادت کرنا
(نہ اطاعت، نہ غلامی، نہ عبادت کرنا)
نہ کروں میکے میں آ کر میں شکایت اُن کی
(نہ کروں میکے میں آ کر میں شکایت اُن کی)
کرنی آتی ہو مجھے خود ہی مرمّت اُن کی
(کرنی آتی ہو مجھے خود ہی مرمّت اُن کی)
آدمی تو اُنہیں تُو نے ہے بنایا، یارا
(آدمی تو اُنہیں تُو نے ہے بنایا، یارا)
مجھ کو سکھلاؤ اُنہیں انسان بنانا، یارا
(مجھ کو سکھلاؤ اُنہیں انسان بنانا، یارا)
گھر میں اگر اُن کے بھٹکنے سے اندھیرا ہو جائے
(گھر میں اگر اُن کے بھٹکنے سے اندھیرا ہو جائے)
بھاڑ میں جھونکوں اُنہیں اور اُجالا ہو جائے
(بھاڑ میں جھونکوں اُنہیں اور اُجالا ہو جائے)
وہ ہو شاہین تو مولا میں شاہینہ ہو جاؤں
(وہ ہو شاہین تو مولا میں شاہینہ ہو جاؤں)
اور کمینے ہو تو میں بڑھ کے کمینہ ہو جاؤں
(اور کمینے ہو تو میں بڑھ کے کمینہ ہو جاؤں)
لیکن اللہ میرے ایسی نہ نوبت آئے
وہ رفاقت ہو کہ ہم دونوں کو راحت آئے
وہ محبت جس سے اندیشۂ زوال نہ ہو
کسی جھڑکی، کسی تھپڑ کا بھی سوال نہ ہو
اُن کو روٹی ہے پسند، مجھ کو ہے بھاویں چاول
ایسی اُلفت ہو—
ایسی اُلفت ہو کہ ہم روٹی سے کھاویں چاول
(ایسی اُلفت ہو کہ ہم روٹی سے کھاویں چاول)
Lirik lagu lainnya:
- lirik lagu sylvie vartan - rien à faire
- lirik lagu the cucumbers - mr. moon
- lirik lagu blind willie mctell - will fox
- lirik lagu capoxxo - laugh as i cash out my bich
- lirik lagu js / jonge speler - dating
- lirik lagu strapped! - hoes b hoes
- lirik lagu alonzombie - molino
- lirik lagu sylvie vartan - en passant
- lirik lagu scorpio rising - beautiful people
- lirik lagu rimzee - four 5