
lirik lagu bushra ansari & asma abbas - haye meri angoothiyan
[chorus: asma abbas]
ہائے میری انگوٹھیاں
نہ جانے کھو گئیں کہاں
ابھی تو رکھیں تھیں یہاں
پتیلیوں کے درمیان
[verse 1: bushra ansari]
یہ اتنے سارے لوگ کیوں؟
یہاں کوئی تقریب ہے؟
یہ ٹی وی بھی عجیب ہے
نام کا غریب ہے
نہ سمجھو اس کو ناتواں
اشتہار ہیں رواں
آمدن ہے بےقداں
مگر بڑا غریب ہے
بُرے سے بُرا پروگرام
عوام کا نصیب ہے
[chorus: asma abbas]
ہائے میری انگوٹھیاں
ہائے میری انگوٹھیاں
[verse 2: bushra ansari]
ایکٹروں کا ذکر ہے
پروڈیوسروں کی فکر ہے
جنونی سے یہ لوگ ہیں
ٹی وی کی جان کا روگ ہیں
ہے رائٹر عجیب چیز
الامان و الحفیظ
فلسفے کا ذکر ہے
علامتوں کی فکر ہے
مگر سُنیں اشفاق جی
مگر سُنیں اشفاق جی
عجیب شے ہیں آپ بھی
انٹرٹینمنٹ اور ٹی وی
الگ ہوئے بھی ہیں کبھی؟
پورے مُلک و قوم میں
چار چھے ہیں فلسفے
مگر تمہیں اصرار ہے
کہ بحث یہ بیکار ہے
سمجھ میں آ سکے نہ جو
ڈرامہ وہ شاہکار ہے
[chorus: asma abbas]
ہائے میری انگوٹھیاں
ہائے میری انگوٹھیاں
[verse 3: asma abbas]
کہاں چلی ہیں ظہیرہ؟
ادھر تو لوٹ، ادھر تو آ
عصما کے جوڑے میں دیکھ
ودھیا کے بٹوے میں دیکھ
ذرا تو جا کے چیک تو کر
ذرا تو جا کے چیک تو کر
روڑی والوں کی اُنگلیاں
[verse 4: bushra ansari]
ایسے تو نہ کہیں، مما
یہ ہے ہجومِے ایکٹراں
نہ سمجھیں ان کو بے ایمان
نہ اس قدر ہوں بدگماں
[verse 5: asma abbas]
چلو جی قصہ مختصر
تمہارا نکتہء نظر
درست ہے تو ہو مگر
بتاؤ کیا انگوٹھیاں
لے گیا تیرا میاں؟
[chorus: asma abbas]
ہائے میری انگوٹھیاں
اُفق کو ہو گئیں رواں
ہائے میری انگوٹھیاں
ہائے میری انگوٹھیاں
Lirik lagu lainnya:
- lirik lagu typhoria - whatchasay?
- lirik lagu нумер 482 (number 482) - faine avto-party
- lirik lagu poison mobutu - libre pensée (feat. akil, briscar, k.ommando toxik, scalo)
- lirik lagu thispain & brz (remixer) - не могу убежать - opium
- lirik lagu alex brown (nj) - fight for you
- lirik lagu t1lty - you bitch
- lirik lagu ukbsp - паранойя
- lirik lagu matías fisher & ramma - por qué opinan???
- lirik lagu venere vai venus - medusa
- lirik lagu yaya d - raf, pt. 2